ہوم Sports سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات، سنیل گواسکر میدان میں آگئے

سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات، سنیل گواسکر میدان میں آگئے

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ختم ہوئے بہت دن گزر گئے تاہم بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کا کیچ اب بھی زیر بحث ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سوریا کمار یادیو نے جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر کا باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ پکڑا تھا، وہیں کیچ پر کچھ شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیچ لیتے وقت سوریا کمار یادیو کی ٹانگ نے باؤنڈری لائن کو چھو لیا تھا اور اس طرح کے دعوے کچھ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس میں بھی رپورٹ ہوئے جس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ان دعوؤں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی اخبار پر تنقید کی۔

سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں لکھا کہ آسٹریلوی اخبار نے  سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوریا کمار یادیو نے فائنل میچ میں ڈیوڈ ملر کا کلیئر کیچ پکڑا تھا، تمام ری پلے بالکل واضح ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے شاندار کیچ لیا ہے۔

بھارت کے سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی صحافیوں کو کرکٹ میں دوسروں پر تبصرہ کرنے سے پہلے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو دیکھنا چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version