شاہد آفریدی نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کو ان کی دوسری شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ویڈیو میں صحافی نے شاہد آفریدی سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ان کی رائے طلب کی، اس پر شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئےکہا کہ ’شعیب ملک کو شادی بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ شعیب ملک کو اسی شریک حیات کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے ‘۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔