ہوم Sports شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ...

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی

0


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے تحریر کیا کہ سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو۔

شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ منانے کے بعد ایونٹ میں شرکت کےلیے ریاض چلے گئے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، “بےبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ چھ سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔”

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ زیادہ وقت دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوتی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version