پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے شندور پولو فیسٹیول ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیاہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق پولو فیسٹیول کا انعقاد 28 سے 30 جون کو ہونا تھالیکن شندور میں غیر متوقع برفباری کی وجہ سے فیسٹیول کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ محکمہ ثقافت ، سیاحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول موسم کی خراب صورت حال کے باعث ملتوی کیا گیا۔