ہوم Sports قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے...

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان

0


بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن—فائل فوٹو
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن—فائل فوٹو

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وطن واپسی پر شکیب الحسن ڈائریکٹ ٹیم ہوٹل جائیں گے اور جمعے سے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

شکیب الحسن جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے، اگست میں طلباء تحریک کے دوران ان کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

اس دوران شکیب الحسن نے پاکستان اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کی تھی۔

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکیب الحسن کی شرکت مشکوک تھی تاہم انہوں نے  بنگلا دیش میں طلباء تحریک کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر معافی مانگی تھی۔

شکیب الحسن کو حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکا میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version