ہوم Sports لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسر مرحلہ ختم ٹرائلز کا مکمل 28 تعلیمی...

لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسر مرحلہ ختم ٹرائلز کا مکمل 28 تعلیمی اداروں کے 150 سے زائد طلباء  کی شرکت وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ 

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلی پنجاب کی صوبے میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں میں جیت کی لگن پیدا کرتا ہے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول جیسی سرگرمی کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز میں شریک طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

 دوسرے مرحلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے درمیان کھیلوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی دیگر سرگرمیوں کا مقابلہ کروایا گیا۔ دوسرے مرحلے کے آخری دن پنجاب اسٹیڈیم اور جی سی یونیورسٹی میں ٹرائلز ہوئے پنجاب سٹیڈیم میں طلباء کے درمیان ڈسکس، جیولئن تھرو، لانگ جمپ، پول جمپ ور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوئے جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جمناسٹک کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

 ٹرائلز کے آخری روز 28 یونیورسٹیوں کے 150 سے زائد طلباء نے حصہ لیا جن میں شرکاء نے انتہائی جوش و خروش سے شرکت کی۔

 واضح رہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version