ہوم Sports  محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے...

 محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سوئے رہنے کا چشم کشا انکشاف کردیا

0



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سوئے رہنے کا چشم کشا انکشاف کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ”ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 4سے 5کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میچ کے دوران آپ کس طرح سو سکتے ہیں، جو کھلاڑی ایسا کریں گے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو سکتے۔“
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ”میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میچ کے دوران اپنی پوری توجہ کھیل اور میچ پر دیں ۔ میچ کے بعد تم جو چاہو کرو، میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا کیونکہ وہ تمہاری نجی زندگی ہے۔“اس ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی پاکستانی کرکٹرز پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں کہ اس کے بعد محمد حفیظ کو ہٹا دیا گیا کیونکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنا معمول کا کام کرنے سے روک دیا تھا۔“
دوسری طرف کئی صارفین اس ویڈیو بیان پر محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس لائیو میچ کے دوران سوتے تھے اور پھر سنچریاں بھی بناتے تھے۔ اس پی ٹی ماسٹر (محمد حفیظ) نے نجانے کتنے پاکستانی کیلس تباہ کر دیئے ہیں۔“ ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”شکر ہے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہر کھلاڑی مختلف ہوتا ہے۔ کچھ اپنی بے چینی دور کرنے کے لیے موسیقی سنتے ہیں اور کچھ آرام کرتے ہیں۔ ان میں اکثر عظیم کھلاڑی ہیں۔“





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version