ہوم Sports محمد رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ

محمد رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلٹنٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے، پی سی بی طریقے کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔

محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، دو روز قبل ان کا اسکین کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version