ہوم Sports محمد عامر کس سیریز سے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟

محمد عامر کس سیریز سے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟

0


محمد عامر کس سیریز سے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟

لیف آر م فاسٹ بولر محمد عامر کس سیریز کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور کہا کہ وہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کاموقع دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،بورڈ نے عزت دی اور بتایا پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتے ہیں۔

محمد عامر نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل وہ فٹنس کیمپ بھی جوائن کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version