ہوم Sports محمد یوسف کا قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے...

محمد یوسف کا قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

0


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔

اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ء سے 2010ء تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ء) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version