ہوم Sports مریم نواز کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر تبصرہ

مریم نواز کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر تبصرہ

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ بھی قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version