ہوم Sports ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے دوحہ میں شروع ہوگی۔

پاکستان کے 3 کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2 براہ راست مین راؤنڈ کھیلیں گے۔

اسجد اقبال، احسن رمضان اور محمد آصف کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلیں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ سے 16 کھلاڑی مین راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔

اویس منیر اور نسیم اختر براہ راست مین راؤنڈ میں شریک ہوں گے، دونوں پلیئرز نے حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر براہ راست مین راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

سینئر کیوئسٹ محمد آصف ماسٹر کیٹیگری کے ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version