ہوم Sports معروف صحافی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے متعلق تہلکہ خیز...

معروف صحافی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

0



معروف صحافی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سماء سے وابستہ ایک صحافی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سماء نیوز کی پوڈ کاسٹ میں نجی ٹی وی کے بیوروچیف نعیم حنیف نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید تین سال سے تعلق میں تھے اور اپنے اسی تعلق کی وجہ سے ہی دونوں نے اپنے شریک حیات سے طلاقیں لیں۔

صحافی نے بتایا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلق میں بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ شرط رکھ دیتے تھے کہ ثنا جاوید کو بلایا جائے ، تبھی وہ آئیں گے۔شعیب ملک یہ مطالبہ سماء ٹی وی کے ایک شو کے لیے بھی کر چکے ہیں۔ 
صحافی کے مطابق شعیب ملک اور ثنا کے درمیان تعلقات اس وقت ہی قائم ہو گئے تھے جب ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں۔ عمیر جسوال ان کے تعلق سے بے خبر تھے تاہم شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اس کا علم ہو چکا تھا۔ شعیب ملک کے گھر والوں اور ثانیہ مرزا نے شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن شعیب ملک نہیں مانے، جس پر بالآخر ان کی طلاق ہو گئی۔

پوڈ کاسٹ میں بتایا گیاکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور عمیر جسوال کی طلاق کو بمشکل تین ماہ ہوئے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور ثناجاوید کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کی پوڈ کاسٹ میں کیے گئے ان دعوئوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version