پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سب کو چونکا دیا۔ نیرج چوپڑا کی طرح ان کی پہلی کوشش بھی خالی رہی لیکن دوسری کوشش میں انہوں نے 92.97 میٹر جیولین پھینک کر اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ ان سے پہلے جیولین تھرو کا اولمپک ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورڈکلسن کے نام تھا جنہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں 90.57 میٹر جیولین پھینکا تھا۔ ارشد ندیم کا آخری تھرو بھی 90 میٹر سے اوپر تھا جو 91.79 میٹر کے فاصلے پر گرا۔