ہوم Sports نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

0


نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن آرمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

لاہور کے ایف سی کالج میں کھیلے جانے والے فائنل میں دفاعی چیمپئن آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ 7، 7 اننگز کے فائنل کی چھٹی اننگز کے اختتام پر آرمی کو دو اسکور سے برتری حاصل تھی۔ میچ کا سکور 8-10 تھا ۔

آخری اننگز میں واپڈا کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ اسکور کا اضافہ کر لیا لیکن آرمی ٹیم اپنے اسکور میں مزید اضافہ نہ کر سکی اور اس طرح واپڈا نے 10-13 سے کامیابی حاصل کر لی۔

ایچ ای سی نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ صدر پاکستان فیڈریشن بیس شوکت جاوید اور سیکریٹری سید فخر شاہ نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version