ہوم Sports نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی: لاہور، کوئٹہ اور ملتان کامیاب

نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی: لاہور، کوئٹہ اور ملتان کامیاب

0


فوٹو بشکریہ: ایکس پی سی بی
فوٹو بشکریہ: ایکس پی سی بی

اسلام آبا د اور راولپنڈی میں جاری نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کے فیصلے ہوگئے، جن میں لاہور، کوئٹہ اور ملتان کامیاب رہے۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور نے کراچی کو 9 رنز سے شکست دی، میچ میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، جواب میں کراچی کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔

ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کوئٹہ نے پشاور کو 65 رنز سے ہرادیا، کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے، پشاور کی ٹیم 7 وکٹوں پر 100 رنز بنا سکی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرایا، راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں ملتان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version