ہوم Sports ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں...

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

0


تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت، آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں آج پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ بھارت چیمپئنز سے ہوگا۔

آسٹریلیا چیمپئنز 255 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 168 رنز ہی بناسکی اور 86 رنز سے میچ ہار گئی۔

آسٹریلیا چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان ہونے والا دوسرا سیمی فائنل نارتھمپٹن میں کھیلا گیا۔

میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر رابن اتھاپا نے 35 بالز کھیل کر 65 رنز، یووراج سنگھ نے 28 گیندوں پر 59 رنز بنائے، یوسف پٹھان نے 51 اور عرفان پٹھان نے 50 رنز بنائے۔

اس طرح بھارت چیمپئنز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے 4 اوورز میں 57 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھن کولٹر نیل اور زیویر ڈوہرٹی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا چیمپئنز 255 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 168 رنز ہی بناسکی اور 86 رنز سے میچ ہار گئی۔

 ہدف کے تعاقب میں ٹموتھی ڈیوڈ پین نے ناقابل شکست رہ کر 32  گیندوں پر 40 بنائے، ناتھن کولٹر نیل نے 13 بالز پر 30 رنز، کالم فرگوسن نے 23، ڈین کرسچن 18، ایرون فنچ نے 16 رنز بنائے۔

بھارت چیمپئنز کے بولر دھول کلکرنی، پون نیگی نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور راہول شکلا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

قبل ازیں ورلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، فائنل میں آج پاکستان چیمپئنزکا مقابلہ بھارت چیمپئنز سے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version