ہوم Sports   مشہور ریسلر اور اداکار  جان سینا کا آننت امبانی کی شادی...

  مشہور ریسلر اور اداکار  جان سینا کا آننت امبانی کی شادی میں ڈانس ویڈیو وائرل

0



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی میں شرکت کیلئے  مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا بھی پہنچ گئے۔

جان سینا آج صبح مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچے، انہوں نے اس موقع پر دیسی روایتی لباس پہنا ہے۔بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے جان سینا کا استقبال کرتے ہوئے جب ان سے ملاقات کی تو سابق ریسلر کو دیکھ کر وہ حیران ہوگئے۔جان سینا سے ملاقات کے وقت مکیش امبانی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے شادی میں شرکت کیلئے آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ 

 ریسلر جان سینا نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی میں مسکراتے ہوئے باراتیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیگر مہمانوں کو بھی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version