ہوم Sports وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر...

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمد کی فائٹرز کے ہمراہ ملاقات

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر عمر احمد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں اس کھیل کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی جبکہ وزیر اعظم نے ملک میں مکسڈ مارشل آرٹس کی سرگرمیوں کو فعال رکھنے کے لیے عمر احمد کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دو پاکستانی خواتین بانو بٹ اور ایمان خان جبکہ بھارتی حریفوں سے جیتنے والے پروفیشنل فائٹر رضوان علی ،ضیا ءمیشوانی  اور اسماعیل خان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے تمام فائٹرز کو بہترین کارکردگی پر سراہا اور مستقبل میں ان کے مقابلوں پر نظر رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشین چیمپئن شپ گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خواتین بانو بٹ اور ایمان خان کو بہترین مقابلے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمد نے ملک میں اس کھیل کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے اس کھیل کے فروغ کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version