ہوم Sports وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھیں گےچیئرمین پی سی بی  مسلسل...

وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھیں گےچیئرمین پی سی بی  مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

0



(وسیم احمد)پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نے  مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح حاصل کر لی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کوخصوصی دعوت دی،چیئرمین کی دعوت پروہیل چیئرکرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے  قذافی سٹیڈیم  میں محسن نقوی سے ملاقاتٍ کی،چیئر مین پی سی بی نےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو  مبارکباد دی، ان کی کارکردگی کو سراہا ،15لاکھ کاچیک دیااور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔امید ہےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کرپاکستان کا نام روشن کرے گی۔کھلاڑیوں نےحوصلہ افزائی کرنےپرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاشکریہ اداکیا۔،کھلاڑیوں نے  چیئرمین پی سی بی سےگفتگو کی اور کہا کہ آپ نام کیساتھ کرکٹ کےبھی محسن ہیں  ۔

ضرورپڑھیں:روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش،بابر اعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
ملاقات کرنیوالوں میں وہیل چیئرکرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت ،کپتان محمدذیشان،نائب کپتان عمران آرائیں ،سیدارسلان احمد،وکٹ کیپربیٹرمعظم نواز،تیزترین باؤلرمحمدفیاض شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر ،ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی،سینئرجنرل منیجرڈومیسٹک کرکٹ جنیدضیااورمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version