ہوم Sports ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح

ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح

0


---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے گھر میں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز آسٹریلیا کو 8 رنز سے ہرایا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 193 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 207 رنز پر آؤٹ کر دیا اور میچ 8 رنز سے جیت لیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب 3 ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہو گی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1997ء میں آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر شکست دی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version