ہوم Sports پاکستان، انگلینڈ خواتین کرکٹر ز کی تقریب میں شرکت

پاکستان، انگلینڈ خواتین کرکٹر ز کی تقریب میں شرکت

0


پاکستان، انگلینڈ خواتین کرکٹر ز کی تقریب میں شرکت

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز نے سمرسٹ کاؤنٹی گراؤنڈ ٹاوئنٹن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

کرکٹ ایکٹیویٹی پر مبنی اس تقریب میں 10 سے 12 سال کی عمر کے بوائز اور گرلز پلیئرز نے شرکت کی۔

انگلش اور پاکستانی خواتین کرکٹرز نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔

تقریب میں پاکستانی کھلاڑی ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر اور صدف شمس موجود تھیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے ٹیمی بومونٹ اور لارین فائلر نے شرکت کی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی، انگلینڈ کو پاکستان پر 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کل کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، جو میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version