ہوم Business پنجاب میں سولر فیکٹریاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا

پنجاب میں سولر فیکٹریاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے مقامی سطح پر سولر پینلر کی تیاری کے لیے سنجیدگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں سولر پینلر کے لیے فیکٹریاں لگانے پر بات چیت ہوئی۔شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ہم انہیں سہولت فراہم کریں گے۔وزیر صنعت و تجارت نے طویل المدت پالیسی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اسوقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version