ہوم Sports پاکستانی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل، کارکردگی کا جائزہ...

پاکستانی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل، کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے

0


 
پاکستانی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل، کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ برس 3 سال کے لیے کنٹریکٹ دیے تھے۔

کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل ماڈل 3 سال کے لیے لاک تھا، جس کا  12 ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا، کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کی ایک سال کے دوران پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا  ہے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ پر نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آؤٹ فارم کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے جبکہ کئی کھلاڑی باہر ہوں گے، کیونکہ پی سی بی فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے، موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق قانونی مشاورت جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version