لندن (آئی ا ین پی) پاکستان کوک سٹوڈیو سیزن 15 کے گانے بلاک بسٹر میں فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان امباپے کی بھی انٹری ہوگئی۔پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹرینڈنگ آڈیوز میں شامل ہونے والے گا نے بلاک بسٹر کو اب فیفا نے بھی فرانسیسی کپتان کی انٹری کی ویڈیو میں استعمال کیا ہے۔ٹک ٹاک پر کلین امباپے کے مختلف میچوں سے لے کر بنائی گئی ویڈیو میں بلاک بسٹر کو بطور بیک گرانڈ میوزک شامل کیا گیا۔
@fifaworldcup Mbappe’s “BLOCKBUSTER” entry
گانے کے پروڈیوسر زلفی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فیفا ٹک ٹاک کی یہ ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ کوک سٹوڈیو پاکستان سے لے کر فیفا کے عالمی اسٹیج تک ہمارے بلاک بسٹرنے ابھی فیفا کے آفیشل ٹک ٹاک پیج جگہ بنائی ہے، بلاشبہ یہ غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز حدود سے بالاتر ہیں، یہ بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو پاکستان۔اس سے قبل فیفا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کے گانے کو استعمال کیا تھا۔