ہوم Sports پاکستانی ہیرو نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد اپنے بارے...

پاکستانی ہیرو نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد اپنے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا 

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے سپنرساجد خان کو سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیاہے ، انہوں نے 21.10 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ۔ 

انعامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان کا کہناتھا کہ مجھ پر واپسی کا بہت زیادہ نہیں لیکن کچھ دباو ضرور تھا ،  باقی ٹیم کا ماحول بہت اچھا تھا، کپتان، نائب کپتان اور وکٹ کیپر سب ایک ساتھ اچھا کھیل رہے تھے۔ ہم ان وکٹوں پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، اس لیے زیادہ دباؤ نہیں تھا۔

ساجد خان نے کہا کہ میدان کے باہر میں ایک مزاحیہ آدمی ہوں اور آپ کو اندر بھی ایسا ہی ہونا چاہیے تاکہ ٹیم کا مورال بلند رہے۔

پچ پر گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان کا کہناتھا کہ ملتان کی پچ ایسی تھی کہ اگر کچھ نہ بھی کیا تو بھی کچھ نہ کچھ حاصل ہو جاتا تھا۔ اس پچ پر اگر آپ وقت لے کر کھیلیں، جیسے سعود نے کیا، تو زیادہ مشکل نہیں تھی۔ یہاں رفتار میں تبدیلی لانی پڑتی تھی اور درست جگہوں پر باؤلنگ کرنا ضروری تھا۔

نعمان کے ساتھ شراکت پر ساجد کا کہناتھا کہ نومی بھائی پاکستان کے کرکٹ سرکٹ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ہیں، ہمیں یہ ‘مین آف دی سیریز’ ایوارڈ مل کر بانٹنا چاہیے، جتنا کریڈٹ مجھے ہے، اتنا ہی ان کا بھی ہے۔”





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version