ہوم Sports پاکستان بیس بال فیڈریشن کا بیس بال لیگ کرانے کا فیصلہ

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا بیس بال لیگ کرانے کا فیصلہ

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بیس بال لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیڈریشن کے سیکریٹری سید فخر شاہ نے کہا ہے کہ مرد و خواتین کی بیس بال لیگ ایک ساتھ کرا رہے ہیں، لیگ ایف سی کالج بیس بال گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔

سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں مرد و خواتین کی تین تین ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 14 سے 17 اپریل تک ٹیموں کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، 18 سے 21 اپریل تک بیس بال لیگ کے مقابلے ہوں گے۔

بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ لیگ کا مقصد مرد و خواتین کی مضبوط قومی ٹیمیں تشکیل دینا ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں اور پرفارمرز کو قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version