لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور 5 نان ووٹنگ ممبرز شامل ہیں،سابق کپتان محمد یوسف اور اسدشفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی ووٹنگ ممبرز کا حصہ ہیں،اظہرمحمود، بلال افضل، حسن چیمہ، ندیم خان اور عثمان واہلہ نان ووٹنگ میں شامل ہیں،پی سی بی کے مطابق ویمن سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے جن میں ویمن سلیکشن کمیٹی میں اسدشفیق، بتول فاطمہ، کپتان اور ہیڈ کوچ شامل ہیں۔