پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی جس کا سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خاتون فٹ بالر زامینہ ملک نے سعودی عرب کے الحماہ فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
نیوز ویب سائٹ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق لندن میں پیدا ہونے والی زامینہ ملک 7بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ان سات میچوں میں انہوں نے ایک گول کیا۔
22سالہ زامینہ ملک نے یہ ایک گول پیرس اولمپک کوالیفائرز میں تاجکستان کے خلاف میچ میں کیا، جس نے پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے زامینہ ملک کے سعودی فٹ بال جوائن کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’زامینہ ملک کی سعودی فٹ بال کلب میں شمولیت پاکستانی فٹ بال میں ٹیلنٹ اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے فٹ بال پلیئر بننے کا جذبہ رکھنے والی نئی نسل کی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔‘‘
????Transfer News: Pakistan Women’s National Team striker Zahmena Malik joins Saudi 1st Division side Al Hamma Club.
The Riyadh based side is chasing promotion to the top flight and currently sit top of Group 1. pic.twitter.com/zjn6itPfD8
— FootballPakistan.com (@FootballPak) February 4, 2024
زامینہ ملک انگلش فٹ بال پیرامڈ میں لندن سی وارڈ کی طرف سے کھیل چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے کیریئر کی ابتداء میں ٹوٹن ہیم ہاٹسپر ویمنز یوتھ اکیڈمی کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ پاکستان کے لیے انہوں نے اپنا ڈیبیو کوموروس کے خلاف میچ سے کیا، جو پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا کسی بھی افریقی ملک کے خلاف پہلا میچ تھا۔
Delighted to announce that Zahmena Malik has joined Al-Hmmah FC in Saudi Arabia ????????⚽️
A powerful testament to the talent and potential in Pakistani football. Here’s to inspiring a new generation of girls to pursue their passion on the pitch!✨#Pakistanfootball #DilsayFootball pic.twitter.com/aodLgPGnR3
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) February 5, 2024