نواز شریف نےپچھلی حکومتوں میں کونساتیرمارا ہے؟ پرویز خٹک
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو رخصت کردیں گے۔پوچھتا ہوں چوتھی بار وزیر اعظم کے دعویدار نواز شریف نےپچھلی حکومتوں میں کیا تیرمارا ہے؟
جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو خیبر پختونخوا میں تمام سیاسی مخالفین کا قصہ تمام ہوجائے گا۔مولانا فضل الرحمان نےمولویوں کےبجائےاسلام سے بےخبر افراد کو ٹکٹ دیے ہیں۔جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو سیاست سے رخصت کردیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔