ہوم Sports پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کی آئر لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کی آئر لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

0



ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹی 20سیریز  کے پہلے میچ میں آئر لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92رنز بنا لیے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ محمد رضوان کی گری جو ایک سکور کر کے رن آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد صائم ایوب آوٹ ہوئے جنہوں نے 29گیندوں پر 45رنز بنائے۔

اس سے پہلے  ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بابر اعظم ادا کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی شامل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version