ہوم Sports پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل راؤنڈ میں...

پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام

0


پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام

پیرس اولمپکس 2024 کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ خواتین کے مقابلوں میں کشمالہ طلعت 31ویں پوزیشن پر رہیں جبکہ مینز ایونٹ میں گلفام کا 22واں نمبر رہا۔

پیرس اولمپکس میں مقابلوں کے باضابطہ پہلے روز پاکستان کے دو ایتھلیٹس ایکشن میں تھے تاہم دونوں ہی اچھا آغاز نہ کرسکے۔

مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں گلفام جوزف اپنے ماضی کا ریکارڈ برقرار نہ رکھ سکے اور 33 میں سے 22ویں نمبر پر رہے۔

دوسری سیریز میں گلفام نے 9 ٹارگٹ ضائع کیے اور صرف 91 پوائنٹس حاصل کرسکے جس کی وجہ سے ان کی پوزیشن کافی متاثر ہوئی۔ ان کا مجموعی اسکور 571 رہا۔

خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کشمالہ طلعت بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ پاکستان کی شوٹر نے چھ سیریز میں مجموعی طور پر 567 پوائنٹس حاصل کیے۔

کشمالہ نے پہلی سیریز میں 93، دوسری میں 97، تیسری میں 94 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ آخری تین سیریز میں انہوں نے 93، 95 اور 95 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر وہ 31ویں نمبر پر رہیں۔

کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف 29 جولائی کو مکسڈ ٹیم کے ایونٹ میں بھی شریک ہوں گے جبکہ کشمالہ طلعت خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں بھی شریک ہوں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version