ہوم Sports پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا...

پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

0


فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، مارو یا مر جاؤ صورتحال کا میچ جتوانے والے کولن منرو کی ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔ 

انجری کے باعث بائیں ہاتھ کے منرو کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے ایلیمنیٹر میں شرکت مشکوک ہے۔ 

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا ایلیمنیٹر جیت جانے کی صورت میں دوسرے ایلیمنیٹر میں منرو کی فائنل الیون میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ کولن منرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version