ہوم Sports پی ایس بی کا فیڈریشنز کیلئے این او سی کی نئی شرائط...

پی ایس بی کا فیڈریشنز کیلئے این او سی کی نئی شرائط کا اعلان

0


پی ایس بی کا فیڈریشنز کیلئے این او سی کی نئی شرائط کا اعلان

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیڈریشنز کےلیے اجازت نامے (این او سی) کے حصول کی نئی شرائط کا اعلان کردیا۔

پی ایس بی نے فیڈریشنز کو ایونٹس میں شرکت کےلیے این او سی حاصل کرنے کے عمل میں مزید سخت شرائط عائد کردی ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق فیڈریشنز کو پی ایس بی سے این او سی حاصل کرتے وقت منتخب کردہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی پروفائلز میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔ فیڈریشنز کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے۔

فیڈریشنز کو اس کے ساتھ ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

پی ایس بی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version