ہوم Sports پی سی بی نے سمیر احمد سید کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر...

پی سی بی نے سمیر احمد سید کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیا سلمان نصیر پی ایس ایل کے سی ای او مقرر

0



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد سمیر احمد سید کو نیا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ سمیر احمد سید جو کہ وزیراعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں، سلمان نصیر کی جگہ لیں گے۔ سلمان کو پی ایس ایل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین محسن نقوی نے سمیر کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت سے پی سی بی کا انتظامی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا۔نئے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر  احمد سیدنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیئرمین کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔سلمان نصیر نے پی سی بی میں اپنے وقت کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمیر کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version