پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کرانے کی اجازت مانگی، حکومت نے خلاف توقع ردعمل دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 10 لیگ کرانے کی اجازت مانگنے پر حکومت نے خلاف توقع ردعمل دیتے ہوئے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کو فی الحال ٹی 10 لیگ کرانے سے روکتے ہوئے بلا اجازت کوئی ایم او یو سائن کرنے سے بھی منع کر دیا، مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہےکہ صرف معمول کی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نگران حکومت کے اس اقدام سے رواں ماہ راولپنڈی میں مڈل سیکس کے خلاف نمائشی ٹی 10 میچ بھی منعقد نہیں ہوں گے۔