ہوم Sports پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ...

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

0



(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کے سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان ہے، پاکستانی سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 7 ستمبر کو لئے جانے کا امکان ہے، کھلاڑیوں کو بذریعہ میسج فٹنس ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، 6 ستمبر کو تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی لاہور میں رپورٹ کریں گے، 7 اور 8 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان کی مایہ ناز پاکستانی فاسٹ بولر سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہو سکی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں سپرنٹرز ، سکاٹس ، ون اے تھری، جم سیشن شامل ہوگا، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 2 روز قبل لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں لےلئے گئے ہیں، فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی 8 ستمبر کی رات کو فیصل آباد رپورٹ کریں گے، فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version