ہوم Sports  پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبروں کی تردید

 پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبروں کی تردید

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نے ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ 

اپنے بیان میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ نہ تو کوئی کمیٹی بنائی اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کرکٹ بورڈ نے امریکہ میں ٹی 20ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹرز کی جانب سے چئیرمین محسن نقوی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی سی بی نے دباؤ کے بغیر کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی ٹور رپورٹس پر کارروائی کرے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version