ہوم Sports چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 70 ملین ڈالر کا بجٹ منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 70 ملین ڈالر کا بجٹ منظور

0



(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی۔

آئی سی سی نے تمام تر شیڈول جس میں سپورٹ پیریڈ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں،  چیمپئنز ٹرافی کے ٹیموں کے بورڈز کو بھجوا دیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول میں میچ شیڈول، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں، آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز سے بھی شیڈول شیئر کر دیا ہے، تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کی منظوری کی صورت میں کرٹین ریزر ایونٹ کراچی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں ہو گی۔

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں لگ بھگ 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں اسپورٹ پیریڈ میں ہونے والے تمام اخراجات کو شامل کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 سے 18 فروری رکھا گیا ہے، ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، فائنل کا ریزرو ڈے 10 مارچ کو رکھا گیا ہے، سپورٹ پیریڈ کی ونڈو وارم اپ میچز کے لیے رکھی گئی ہے،  آئی سی سی تمام ٹیموں کے ساتھ مشاورت سے وارم اپ میچز کا فیصلہ کرے گی، منظوری کی صورت میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 2 وارم اپ میچز کھیل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر پی سی بی کا بیان بھی آگیا

وارم اپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی تمام ٹیموں سے مشاورت کر رہی ہے، وارم اپ میچز بھی چیمپئنز ٹرافی کے 3 شہروں لاہور، کراچی اور  راولپنڈی میں ہوں گے، سپورٹ ونڈو میں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد، وارم اپ میچز، میڈیا ایکٹیویٹی اور تشہیری ایونٹس ہوں گے، سپورٹ پیریڈ میں تمام سرگرمیاں آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے طے ہوں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version