ہوم Pakistan 5 اگست کو ہمارے لیڈر کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں...

5 اگست کو ہمارے لیڈر کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا تھا، اسد قیصر

0


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہمارے لیڈر کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت نااہل اور مینڈیٹ چور ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔ پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ اس ناجائز حکومت کے پاس عوام کا اعتماد نہیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔ 14 اگست بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان تمام پارٹیوں کو اکٹھا کریں جو اس رجیم اور مہنگائی کیخلاف ہیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ یہ جو قانون سازی کر رہے ہیں یہ قانون سازی غیر قانونی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version