ہوم Sports کاؤنٹی کرکٹ، گلوسٹر شائر اور گلیمورگن کے درمیان دلچسپ ترین میچ ٹائی

کاؤنٹی کرکٹ، گلوسٹر شائر اور گلیمورگن کے درمیان دلچسپ ترین میچ ٹائی

0


کاؤنٹی کرکٹ، گلوسٹر شائر اور گلیمورگن کے درمیان دلچسپ ترین میچ ٹائی

انگلینڈ اور ویلز کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر اور گلیمورگن کے درمیان تاریخ کا دلچسپ ترین میچ ٹائی ہوگیا۔

چلیٹنہام میں کھیلے گئے میچ میں گلیمورگن کی ٹیم تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے آخری گیند پر ہمت ہار گئی۔

گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر 592 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز  بنائے جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔

گلوسٹر شائر نے پہلی اننگز میں 179 اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 610 رنز بنائے جبکہ گلیمورگن نے پہلی اننگز میں 197 اور دوسری اننگز میں 592 رنز بنائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version