ہوم Sports کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر میچ فکسنگ کے الزام میں فرنچائز...

کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر میچ فکسنگ کے الزام میں فرنچائز اونرگرفتار

0



(24نیوز)لنکا پریمیر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتارہو گیا، برطانوی نژاد بنگلہ دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا۔

لنکا پمریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونرشپ کا معاہدہ منسوخ کردیا،ایل پی ایل نے کہاہے کہ لیگ کی ساکھ بچانے کیلئے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا،نئی اونرشپ نہیں ہوئی تو دمبولا ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ چلائے گی۔

یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا پلیئرز آکشن گزشتہ روز ہوا تھا،دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کو بڑا دھچکا، پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہو گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version