ہوم Pakistan جرنلسٹس ایسوسی ایشنزنے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن مسترد...

جرنلسٹس ایسوسی ایشنزنے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

0



(امانت گشکوری)پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور  اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا، ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے،پیمرا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور  اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا گیا،عدالتی رپورٹنگ کرنے والی دونوں صحافتی تنظیمیں  پیمرا کا نوٹیفکیشن مسترد کرتی ہیں،اعلامیہ میں کہا  گیا ہے کہ پیمرا نوٹیفکیشن کو  آزادی صحافت اور آزاد عدلیہ کے خلاف قرار دیتے ہیں ،پیمراعدالتی کارروائی کو رپورٹ کرنے پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے آزادی اظہار رائے اور عوام کو معلومات تک رسائی کا حق دیتے ہیں،پیمرا کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے ،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے،پیمرا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version