(ویب ڈیسک)کھلاڑیوں میں گھمسان کا تصادم،میچ رک گیا،آسٹریلیا کے انٹرنیشنل پلیئرزہسپتال پہنچ گئے۔
بگ بیش لیگ میں فیلڈنگ کے دوران آپس میں ٹکرانے کے بعد آسٹریلیا کے بین الاقوامی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ اور ڈینیئل سامس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو پرتھ میں سڈنی تھنڈر اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جانے والے بی بی ایل میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا۔ ہوم سائیڈ 15 اوورز میں 124-4 تک تھے کہ 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر کوپر کونولی اور لوکی فرگوسن کی بال اور شاٹ کے بعد جیسے ہنگامہ سا ہو گیا ۔
ضرورپڑھیں:اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان
بینکرافٹ گیند کے پیچھے بھاگے، پچ سے دور سامس باؤنڈری کےاندر بھاگے ۔ہر ایک گیند کو دیکھ رہا تھا۔ بینکرافٹ پہلے پہنچے اوردونوں ہاتھ اٹھائے، لیکن ایک سیکنڈ بعد ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، بلے بازوں کے دو رنز کے بعد گیند باہر نکل گئی۔
سامس چند سیکنڈز کے لیے زمین پر جھک کر لیٹ گئے، بینکرافٹ نے چہرے کو پکڑ لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانے میں مدد کی گئی، بینکرافٹ کی ناک خون آلود تھی جب کہ سامس کو میڈیکیب پر اتار دیا گیا۔
تھوڑی دیر بعد تھنڈر نے دونوں کھلاڑیوں کی حالت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں کو ممکنہ فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ مزید معائنے کے لیے ہسپتال میں ہیں۔