ہوم Sports کوپا امریکا فائنل، اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم بچہ پھوٹ پھوٹ کر...

کوپا امریکا فائنل، اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم بچہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

0


ارجٹینا ٹیم کی شرٹ پہنے میسی کے مداح کو اس کا ایک دوست تسلیاں دیتا نظر آرہا ہے۔فوٹو گیٹی امیج
ارجٹینا ٹیم کی شرٹ پہنے میسی کے مداح کو اس کا ایک دوست تسلیاں دیتا نظر آرہا ہے۔فوٹو گیٹی امیج

کوپا امریکا کے فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں داخل نہ ہونے والا ارجنٹینا کا ننھا مداح افسردہ ہوگیا، جس کی پھوٹ پھوٹ کر رونے کی تصویر سامنے آگئی۔

میامی گارڈنز، فلوریڈا میں ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکا کا فائنل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں تماشائی ہارڈ روک اسٹیڈیم پہنچے۔

فائنل میچ  میں تماشائیوں کی بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش سے افراتفری پھیل گئی، جس کی وجہ سے میچ کا وقت تبدیل کرنا پڑگیا۔

تماشائیوں کی وجہ سے افراتفری پھیلنے کے باعث کئی لوگ اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے کافی مداح افسردہ بھی نظر آئے۔

ایسے  میں ارجنٹینا اور لیونل میسی کے ایک فین کی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں وہ اسٹیڈیم میں انٹری نہ ملنے کے باعث افسردہ اور رو رہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجنٹینا ٹیم کی شرٹ پہنے میسی کے مداح کو اس کا ایک دوست تسلی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ کوپا امریکا کا  فائنل میچ  افراتفری کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں ارجنٹینا نے کامیابی حاصل کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version