کیا واقعی بابر اعظم نے شادی کا سہرا سجانے کی تیاری پکڑلی؟ افواہیں گرم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بار پھر قومی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کی افواہ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے اور اب کی بار اس افواہ کا سبب معروف ٹی وی میزبان زینب عباس کا ایک ’معصومانہ‘ سوال بنا ہے۔ ڈیلی پاکستا ن گلوبل کے مطابق زینب عباس نے استہزائیہ طور پر بابر اعظم کی شادی کے متعلق پوچھا اور ان کے سوال کو آگے بڑھاتے ہوئے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان بابر اعظم سے براہ راست پوچھ لیا کہ تمہاری شادی کس تاریخ کو ہو رہی ہے۔
بابر اعظم نے بھی ان کے مبہم سوالوں پر پراسرار جواب دے کر انٹرنیٹ صارفین کو افواہ سازی کا موقع دے دیا۔ انہوں نے محمد رضوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمہیں اکیلے میں بتائوں گا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی بابر اعظم کی شادی کی افواہ گرم رہی اور ان کا نام معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ لیا جاتا رہا، جس کی تردید خود ہانیہ عامر کو کرنی پڑی۔تب کہیں جا کر اس افواہ کا خاتمہ ہوا۔