ہوم Sports کینیڈا: جی ٹی اے ماسٹرز ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا آغاز، 16...

کینیڈا: جی ٹی اے ماسٹرز ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا آغاز، 16 ٹیمیں شامل

0


تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

کینیڈا کے شہر ملٹن میں جی ٹی اے ماسٹرز ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی تقریب میں کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ آدم وینکوورڈ، رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد، ریجنل کونسلر سمیرا علی، لیگ آرگنائزر کاز خان، لیگ سپورٹر مبین قریشی اور کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ندیم کھٹانہ نے شرکت کی۔

لیگ کے آرگنائزر کاز خان نے بتایا کہ انڈور ٹورنامنٹ میں ٹورنٹو اور قریبی شہروں کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر اتوار کو 5 میچز ہوں گے، ہر ہفتے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا جائے گا۔

کاز خان نے یہ بھی بتایا ہے کہ کہ اس لیگ میں امریکا سے بھی ٹیموں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version