نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ہیڈ کوچ کی تعنیاتی کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد گوتم گمبھیر کی اہلیہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
گوتم گمبھیر کی اہلیہ نتاشا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے خاوند کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیونکہ وہ قیادت کرنے کا مستحق ہے‘۔
واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس وقت آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور بھی ہیں۔