ہوم Sports یوگینڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

یوگینڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، وہ اسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واعہ کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے جن میں سے بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version