ہوم Sports 2 روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قومی کرکٹر عالیہ...

2 روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض اب کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا

0



کراچی (ویب ڈیسک) 2روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے پاکستان ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔ مہندی لگے ہاتھوں سے بیٹنگ بھی کی اور بولنگ بھی کروائی۔ 

مقامی اخبار روزنامہ “جنگ “کی رپورٹ کے مطابق ہاتھوں پر مہندی، چہرے پر مسکراہٹ لیے پاکستان ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض ٹریننگ کرنے نیشنل سٹیڈیم پہنچیں۔2روز قبل ان کا نکاح سابق کپتان وقار یونس کے بھائی سے ہوا جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا اور ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے پاکستان ٹیم نے3 گھنٹے کا بھرپور سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور کیچز کی پریکٹس کی۔سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گی۔ کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گے جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے مقابلہ 18 اپریل کو ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version